ابرار گھی بنانے کی ایک کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔ اس کی رہائش گاہ اس کمپنی سے چار پانچ کل میٹر دور تھی اس لیے وہ سائیکل پر کمپنی آتا جاتا تھا۔ وہ ایک محنتی اور ایماندار شخص تھا اور دل لگا کر اپنا کام کرتا تھا۔ اس کے دو بچے تھے۔ ارسلان اور ب
بہت پرانے زمانے کا ذکر ہے کسی ملک میں ایک گاؤں تھا جس میں دو بھائی رہا کرتے تھے۔ ایک بھائی کا نام تھا جمال اور دوسرے بھائی کا نام تھا اقبال۔ جمال جو کہ اقبال سے بڑا تھا، ایک لالچی، خودغرض اور بےایمان آدمی تھا جبکہ اس کا چھوٹا بھائی اقبال نہ
کسی گاؤں میں ایک کسان اپنی بیوی اور بیٹے کے ساتھ رہتا تھا۔ اس کے بیٹے کا نام انور تھا۔ اس کے باپ نے اسے بچپن ہی سے ایک مدرسے میں پڑھنے کے لیے بٹھا دیا تھا۔ وہ ذہین تھا اس لیے استاد جو بھی سبق دیتے تھے، اس کو دوسرے بچوں کی بہ نسبت جلدی یاد ک
بہت پرانے زمانے کا ذکر ہے کسی ملک میں ایک امیر کبیر سوداگر رہتا تھا۔اس سوداگر کا ایک بیٹا تھا جس کا نام ہادی تھا اور وہ اپنے باپ کے تجارت کے کاموں میں اس کا ہاتھ بٹاتا تھا۔ ہادی کا ایک دوست بھی تھا اور وہ تھا اس ملک کا شہزادہ جمال۔ان کی دوس
احمد ایک آدمی قاضی کے پاس آیاوہ بہت پریشان نظر آ رہا تھا- قاضی نے اس کی طرف غور سے دیکھتے ہوئے کہا - "تمہیں کیا پریشانی ہے؟"اس آدمی نے بھرائی ہوئی آواز میں کہا "جناب میں شہر کا مشہور سوداگر ہوں"- قاضی نے چونک کر اسے دیکھا- اس کے کپڑے بے حد
بہت پرانے زمانے کا ذکر ہے کسی ملک پر ایک بادشاہ حکومت کرتا تھا۔ اس کی ملکہ ایک نیک دل عورت تھی۔ وہ غریب لوگوں سے بہت محبّت کرتی تھی اور ان کی مدد کرتی رہتی تھی جس کی وجہ سے لوگ اسے دعائیں دیتے تھے۔الله نےانھیں ایک نہایت خوبصورت اور ہونہار ب
بادشاہ اور ملکہ بہت دنوں بعد دوسرے ملکوں کی سیر کر کے واپس اپنے محل میں آئے تھے اس لیے ان کے آنے سے پورے محل میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تینوں شہزادے سلطان، ارسلان، رضوان اور ان کی چھوٹی بہن شہزادی سلطانہ سب بہت خوش تھے۔ وہ چاروں بھائی بہن باد
پورے گاؤں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی- عمر پورے تین سال کے بعد جنگ کے میدان سے لوٹ کر صحیح سلامت واپس آ گیا تھا- اس کے ساتھ اس گاؤں کے اور بھی کئی نوجوان سپاہی بن کر گئے تھے- مگر ان میں سے کوئی بھی لوٹ کر نہیں آیا تھا- یہ تین سال پہلے کی با
جمیلہ بھی بستی کے دوسرے غریب لوگوں کی طرح ایک تین کمرے والے کوارٹر میں رہتی تھی- جب اس کا شوہر زندہ تھا تو اس نے یہ کوارٹر خریدا تھا- مدت ہوئی اس کے شوہر کا انتقال ہوگیا تھا اور اب ایک بیٹی کے سوا اس کا دنیا میں کوئی نہیں تھا- جب اس کا شوہر
شہزادہ عالم زیب ایک نہایت خوب صورت اور نیک دل شہزادہ تھا- بادشاہ اور ملکہ نے شروع ہی سے اس کی تعلیم و تربیت پر خاص توجہ دی تھی- اسی لیے جب وہ بڑا ہوا تو ذہین بھی تھا اور تلوار بازی، نیزہ بازی، تیر اندازی اور گھڑ سواری میں کوئی بھی اس کا مقا