ایک بادشاہ کی پُرانی کہانی
Aik Badshah Ki Purani Kahani
بادشاہ کا انگوٹھا کٹنے اور دوست کے قید ہونے کے دو واقعات ثابت کرتے ہیں کہ فوری مصیبت کبھی بڑی حفاظت کا سبب بن سکتی ہے۔
By بینش جمیل
بادشاہ کا دوست ہر واقعے پر کہتا ہے کہ اس میں کوئی بھلائی ہوگی، مگر کٹا ہوا انگوٹھا اور قید اس یقین کو سخت امتحان میں ڈالتے ہیں۔ آدم خوروں کے خطرے میں دونوں حادثات کا پوشیدہ فائدہ سامنے آتا ہے اور فیصلہ نئی روشنی پاتا ہے۔ اس قصے میں صبر اور نقطۂ نظر کی آزمائش حفاظت کے سوال سے جڑتی ہے، اس لیے کرداروں کے چھوٹے فیصلے بھی انجام کی سمت بدل دیتے ہیں۔
The King's Old Story
A king's injury and his friend's imprisonment reveal an unexpected form of protection. An Urdu moral story with a clear English reading guide for families.
A king loses part of his thumb and angrily imprisons the friend who insists that even painful events may contain an unseen benefit. Cannibals later spare the king because of the injury, while prison keeps the friend away from danger, revealing how both misfortunes offered protection. Its lesson grows from the characters' actions and consequences instead of being separated from the plot. The Urdu text remains the complete literary story, while this discovery note helps English-language readers understand what kind of reading experience it offers.
Reading note: Best for independent or family reading; includes mild suspense or peril.
Use “Read Website In” in the header to translate the full Urdu story into your preferred language.

یہ ایک بادشاہ کی پُرانی کہانی ہے۔ اُس کا ایک بچپن کا دوست تھا جس کے ساتھ وہ کھیل کود کر جوان ہوا تھا۔ بادشاہ اپنے اُس دوست کو ہمہ وقت ساتھ رکھتا تھا۔ اُس کی عادت تھی کہ اُس کی زندگی میں خواہ کوئی بھی اچھی بُری بات ہو وہ ہمیشہ یہ ہی کہتا کہ جو ہوتا ہے اچھے کے لئے ہوتا ہے۔ ایک دن بادشاہ اور اُس کا دوست شکار کیلئے جنگل میں گئے۔ دوست نے بادشاہ کیلئے بندوق میں گولی بھری اور بندوق تیار کر کے بادشاہ کو دی لیکن گولی بھرنے میں اُس سے کچھ غلطی ہو گئی اور جب بادشاہ نے شکار کے لئے گولی چلائی تو اُس کا انگوٹھا کٹ گیا۔یہ صورتحال دیکھ کر دوست نے اپنی عادت کے مطابق کہا ’جو ہوتا ہے اچھے کے لئے ہوتا ہے،اس میں یقینا کوئی بہتری ہو گی۔ یہ سن کر بادشاہ کو شدید غصہ آیا اور بولا :یہ بہتر نہیں ہے، میرا انگوٹھا ضائع ہو گیا ہے
اور تم کہہ رہے ہو اچھا ہوا اورساتھ ہی حکم جاری کیا کہ اسے قید خانے میں ڈال دیا جائے۔ ایک سال بعد بادشاہ دوبارہ ایک جگہ شکار کھیلنے گیا۔ وہاں بدقسمتی سے اُسے آدم خور جنگلیوں نے پکڑ لیا اور اپنے علاقے میں لے گئے۔ اُنہوں سے بادشاہ کے ہاتھ باندھ دیئے۔ اب آگ جلا کر وہ بادشاہ کو جلانے ہی والے تھے کہ اُن کی نظر بادشاہ کے انگوٹھے پر پڑی تو پتہ چلا کہ بادشاہ ایک انگوٹھے سے معذور ہے۔ وہمی اور توہم پرست قوم ہونے کی وجہ سے وہ کسی نامکمل انسان کو نہیں کھاتے تھے لہٰذا انہوں نے بادشاہ کورہا کر دیا۔ جب بادشاہ گرتا پڑتا اپنے محل میں پہنچا تو اُسے خیال آیا کہ کس طرح اُس کا انگوٹھا کٹ گیا تھا اور اُس نے اپنے دوست کو جیل میں بھجوا دیا تھا۔ فوراََ اُس نے اپنے خدام کو حکم دیا کہ اُس کے دوست کو باعزت دربار میں پیش کیا جائے۔ جب اُس کا دوست آیا تو بادشاہ نے اُسے سارا حال سُنایا اور کہا کہ میں نے تمھارے ساتھ بہت بُرا کیا۔، مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیئے تھا، مجھے معاف کردو۔ تم صحیح تھے وہ اچھا اور بہتر ہی ہوا تھا کہ میرا انگوٹھا کٹ گیا تھا۔ آج اس انگوٹھے کے نہ ہونے کی وجہ سے میری جان بچ گئی۔ یہ سُن کر بادشاہ کا دوست مسکرایا اور بولا :یہ بھی بہتر ہی ہوا کہ آپ نے مجھے جیل بھجوا دیا۔ اپنے دوست کی یہ بات سُن کر بادشاہ بہت حیران ہوا اور کہنے لگا کہ یہ اچھا اور بہتر کس طرح تھا۔تم ایک سال تک جیل میں رہے اور کہہ رہے ہو کہ اچھا ہوا۔ دوست مسکرا کر بولا :’’ہاں ! اچھا ہوا اور بہت بہتر ہوا کہ اگر میں جیل میں نہ ہوتا تو یقینا میں تمھارے ساتھ ہوتا اور وہ جنگلی اب تک مجھے ہڑپ کر چکے ہوتے کیونکہ میرا انگوٹھا صحیح سالم ہے‘‘۔ زندگی میں اکثرجو کچھ بھی ہوتا ہے وہ یقینا اچھے کیلئے ہی ہوتا ہے
لیکن انسان فطرتاََ جلدباز واقع ہوا ہے اور اُسی وقت نتیجہ چاہتا ہے جبکہ قدرت کا نتیجہ تھوڑے وقفے کے بعد ظاہر ہوتا ہے۔فرق صرف اتناہے کہ اُمید کا سہارا کبھی نہیں چھوڑنا چاہیئے اور سوچ ہمیشہ مثبت رکھنی چاہیے۔
( بینش جمیل کی کتاب ’’ زندگی کے انمول سبق‘‘ سے ماخوذ)