بدقسمتی سے یہاں ہوں میں

Badqismati Se Yahan Hoon Main

بدقسمتی سے یہاں ہوں میں میں خاموشی اور تنہائی کی کیفیت غزل کے پیرائے میں ابھرتی ہے۔ عبدالمنیب کے مکمل کلام کو پڑھیے اور اس کے داخلی آہنگ کو محسوس کیجیے۔

By عبدالمنیب

Badqismati Se Yahan Hoon Main khamoshi, tanhai aur dil ki posheeda kaifiyat ko bayan karti gehri Urdu shayari ka mukammal matn hai.

صنف: غزل موضوع: خاموشی، تنہائی، داخلی کیفیت

بدقسمتی سے یہاں ہوں میں poetry illustration

نہ تم ہوں نہ تم سا ہوں میں

دل پھوٹ کے روتا ہے مگر آنسو نہیں نکلتے کیا خون جگر بتا باقی کتنا رہ گیا ہوں میں

سنبھلتا نہیں کہ دل اک بار پھر سے ضرب کلب لگا کر کہتا ہے دشمن ہوں میں

رنجشیں مٹا دیتا ہوں سبھی مگر رنجشوں سے مگر بچتا نہیں ہوں میں

میں ڈھونڈتا رہتا ہوں اس کو سبھی لوگوں میں وہ جو کہتا ہے کہ شاہرگ سے بھی قریب ہوں میں

گفتگو کے لیے کانچ کا ٹکڑا بھی میسر نہیں وقت بتاتا ہے کہ آئینے کے پار ہو ں میں

سمیٹ ڈالوں گا اک روز سبھی کرچیاں اپنیں تم جو کہتے تھے کہ ٹوٹ کے بکھرتا نہیں ہوں میں

آج میں بات ہجر کی نہیں کروں گا یہ میں ہوں میرا سایہ نہیں ہوں میں

خشک دریا پر آکر بلند ی سے پکارا اگر یہ دنیا ہے تو سائل ہوں میں

تم سمجھے ہی نہیں مجھ کو یہ خطا ہے تمہاری ہزار ہا پکارا تھا کہ گھائل ہوں میں

جیسے کوٹھے پہ بیٹھی رقص کرتی ہوئی دیوی جھنکار یہ پکارے دشت بھری پائل ہوں میں

میں کس کو سناؤں گا اب لفظوں کی کہانی لوگ تو کہتے ہیں کہ پاگل ہوں میں

چھوڑ جاؤں گا اک روز اس دنیا کو بھی سبھی کی طرح لوگ پکاریں گے کہ منیب ہے! میں کہوں گا کہ نہیں ہوں میں

عبدالمنیب

1 / 1
Ready Not connected