ترکِ محبت
Tark-e-Mohabbat
ترکِ محبت میں اداسی کی نمایاں لہر کے ساتھ درد کا رنگ بھی موجود ہے۔ غالب برہان وانی کے غزل کو مکمل ترتیب اور اصل زبان میں پڑھیے۔
By غالب برہان وانی
Tark-e-Mohabbat udaasi aur bichharne ke ehsaas par mabni Urdu shayari hai jahan har misra dil ke qareeb utarta hai.

~غالب برہان وانی
بھلے ہی جسم کو زخموں سے بھر دیا جائے ارادہ ترکِ محبت کا کیوں کیا جائے
شریکِ جرم نہیں ہوں مگر یہ ڈر ہے مجھے کہ ہمنوائی میں مجھ کو نہ دھر لیا جائے
کہا تھا کس نے کہ دیجے جنوں کا درس مجھے ہُوا ہوں چاک گریباں تو اب سیا جائے
پیالہ ہاتھ میں لینا ہی مے گساری ہے بھلے ہی اُس سے نہ اک گھونٹ بھی پیا جائے
جہاں پہ آ کے سبھی رہ تمام ہوتے ہیں سفر شروع وہیں سے نہ کیوں کیا جائے
جو وجہِ زیست تھی وہ اب تو جا چکی وانی تو کس کے رحم و عنایت پہ اب جیا جائے