سنتی ہے نا وہ کچھ سناتی ہے
Sunti Hai Na Woh Kuch Sunati Hai
سنتی ہے نا وہ کچھ سناتی ہے میں محبت اور عشق کی کیفیت غزل کے پیرائے میں ابھرتی ہے۔ عبدالمنیب کے مکمل کلام کو پڑھیے اور اس کے داخلی آہنگ کو محسوس کیجیے۔
By عبدالمنیب
Sunti Hai Na Woh Kuch Sunati Hai mohabbat aur dil ki nazuk kaifiyat ko bayan karti Urdu shayari hai, jise mukammal matn mein parhein.

یہی بات ہم دونوں کو لڑاتی ہے
کبھی نام تک نہیں لیتی میرا کبھی مجھے چھوکر بھی چلی جاتی ہے
کوئی بات نہ کرو اس سے اور موڈ خراب ہو اس کا آدھی جلی روٹی اپنے ہاتھوں سے کھلاتی ہے
میں روٹھ جاتا ہوں اس سے اکثر بلاوجہ بس وہ اچھی لگتی ہے جب مجھ کو مناتی ہے
دعائیں دے کر وہ مجھ کو گھر سے روانہ کرتی ہے میں تھک کر آؤں تو شام کو مجھ کو دباتی ہے
وہ زندگی ہی نہیں کل کائنات ہے میری وہ جب یہ سنتی ہے تو بہت شرماتی ہے
میں اس کی آغوش میں سب دکھ بھول جاتا ہوں میں سو جاتا ہوں وہ دیر تک میرے بال سہلاتی ہے
اور وہ ایسے آتی ہے جیسے کوئی طوفان آئے اور جاتی ہے تو آنکھوں میں برسات دے جاتی ہے
میں خواب بھی دیکھو تو صرف اس کے دیکھوں وہ خوابوں میں بھی مجھے یہی بات بتلاتی ہے
میں کچھ اس لیے بھی کسی اور کی طرف نہیں دیکھتا اب وہ قیامت لگتی ہے جب بن سنور کر میرے سامنے آتی ہے
عبدالمنیب