سوچتا ہوں اس میں کیا رکھا ہے
Sochta Hoon Is Mein Kya Rakha Hai
خاموشی اور داخلی کیفیت کے احساس سے جڑی غزل سوچتا ہوں اس میں کیا رکھا ہے قاری کو ٹھہر کر پڑھنے کی دعوت دیتی ہے۔ عبدالمنیب کے مکمل متن یہاں ملاحظہ کیجیے۔
By عبدالمنیب
Sochta Hoon Is Mein Kya Rakha Hai andarooni kashmakash aur tanhai ke lamhon ko nazuk lehje mein sametne wali Urdu poetry hai.

غرور و تکبر اور پتھر کا دل رکھا ہے
وہ کیا جانے کسی کے جذبات کو جس نے دنیا کو پاگل بنا رکھا ہے
ٹھکرائے جانے کا ڈر تھا مجھ کو محبت کو یکطرفہ بنا رکھا ہے
ہر روز ایک نئی محبت کر لیتے ہو دل کو مسافر خانہ بنا رکھا ہے
جہاں دیکھوں نظر آتا ہے چہرہ تیرا دیکھ میں نے نظروں میں تجھے سما رکھا ہے
ایک محبت کی جو نہ ملی مجھے ناجانے بدلے میں خدا نے کیا رکھا ہے
مجھ کو شوق نہیں لفظوں سے کھیلنے کا میں نے تجھے اپنی غزل بنا رکھا ہے
میں تیرے خیال سے نکل بھی کیسے سکتا تھا دل کے کونے میں تیرا نام سجا رکھا ہے
منیب تیرے چکر سے نکل ہی نہ پایا کبھی کسی بھنور میں جیسے کوئی گھونسلا بنا رکھا ہے
عبدالمنیب