صحرا کی ریت سے بچ کے رہنا
Sehra Ki Rait Se Bach Ke Rehna
زندگی اور حقیقت کے احساس سے جڑی غزل صحرا کی ریت سے بچ کے رہنا قاری کو ٹھہر کر پڑھنے کی دعوت دیتی ہے۔ عبدالمنیب کے مکمل متن یہاں ملاحظہ کیجیے۔
By عبدالمنیب
Sehra Ki Rait Se Bach Ke Rehna waqt ke faislon aur zindagi ke tajurbe ko sametne wali gehri Urdu poetry ka mukammal matn hai.

صحرا کی ریت سے بچ کے رہنا بھٹکا دیتی ہے دنیا جتنی بھی ہمدرد ہو ایک دن رولا دیتی ہے
صبح سے پہلے آنے کا وعدہ نہیں کر سکتا دن ڈھلتے ہی شام سورج بجھا دیتی ہے
ابھی سرد ہوائیں تو چلی ہی نہیں نہ جانے کیوں شام دل کو دسمبر بنا دیتی ہے
مجھے تنہائی پسند ہے صرف اپنے واسطے یہ محبت انسان کو خود غرض بنا دیتی ہے
ملنے آتا ہے کوئ رات کے پچھلے پہر مجھے دنیا انسانوں کو بھی خواب بنا دیتی ہے
عشق کی بات نہ پوچھ ہیر سے محبت انسان کو رانجھا بنا دیتی ہے
تو نے پکارا ہے تو لوٹ آیا ہوں وحشت سے تیری آواز مجھے پاگل بنا دیتی ہے
دل کی ہلچل کو پاگل دل لگی سمجھ بیٹھا یہ دل لگی انسان کو عاشق بنا دیتی ہے
میں لوگوں سے کم ہی ملتا ہوں اب لوگوں کی باتیں مجھے تیری یاد دلا دیتی ہے
میں اب نظریں چرانے لگا ہوں خود سے بھی میری نظریں تیرے چہرے کا عکس بنا دیتی ہیں
میں سوچتا ہوں تم خوبصورت تو نہیں تھی اتنے محبت تو لیلی کو بھی ہور بنا دیتی ہے
خیر وجہ کوئی بھی ہو مگر اب ہم ساتھ نہیں یہ عاشقی انسان کوتنہا،الگ، منفرد بنا دیتی ہے
وہ دسمبر کی سرد شام میں آخری بار کہا اس نے مجھے کبھی کبھی تیری باتیں مجھے منیب بنا دیتی ہے
عبدالمنیب