لگتا ہوں ایسا مگر ہوں نہیں

Lagta Hoon Aisa Magar Hoon Nahin

غزل لگتا ہوں ایسا مگر ہوں نہیں میں خاموشی کا احساس اور تنہائی کی تہہ ایک ساتھ سامنے آتی ہے۔ عبدالمنیب کے پورے کلام کا لطف اصل ترتیب میں لیجیے۔

By عبدالمنیب

Lagta Hoon Aisa Magar Hoon Nahin dil ki kaifiyat, khamosh sawalon aur tanhai par mabni Urdu shayari hai jo sochne ki dawat deti hai.

صنف: غزل موضوع: خاموشی، تنہائی، داخلی کیفیت

لگتا ہوں ایسا مگر ہوں نہیں poetry illustration

تم جو سوچ رہے ہو میں وہ نہیں

تیری تلاش میں ایسے گم گیا پھر خود میں بھی کبھی ملا نہیں

میں وہ پھول ٹھہرا محبت کا جو بہار میں کبھی کھلا نہیں

میری دسترس میں تھا پورا آسماں مگر چاند میرا کبھی ہوا نہیں

جو دیکھ رہا تھا اسے خواب کیا جو سنائی دیا وہ بھی کہا نہیں

میں نامعلوم شخص ہوں زمانے کے لیے ایک راز ہوں جو کبھی کھلا نہیں

بند دیواریں تھیں جو چلاتی تھی دریچہ میرے کلب کا جو کبھی کھلا نہیں

ایک سریلی آہٹ نے آن گھیرا ہے مجھے یہ وہ ساز ہے جو کبھی بجا نہیں

سنانا چاہتا ہو وہ بات زمانے کو غزل کا وہ باب جو میں نے کبھی لکھا نہیں

سامعین اچھے ہو تو محفل بن ہی جاتی ہے ورنہ مصنف نے تو کبھی کچھ کہا نہیں

میرے لفظ لفظ میں کہانی ہے منیب میں وہ سانحہ ہوں جو کبھی ہوا نہیں

عبدالمنیب

1 / 1
Ready Not connected