مور اور گیدڑ

Mor Aur Geedar

مور اور گیدڑ کی زنجیروار حکایت میں شکاری حرص بڑھتی جاتی ہے، یہاں تک کہ ایک بھینسا ظالم گیدڑ کا انجام طے کرتا ہے۔

By Traditional

مور اور گیدڑ کی یہ قدیم طرز کی حکایت ایک شکار سے شروع ہو کر کئی جانوروں اور انسانوں تک پھیلتی ہے۔ گیدڑ کی بڑھتی ہوئی درندگی آخرکار ایسے مقابلے تک پہنچتی ہے جہاں بھینسا طاقت کے ساتھ اس زنجیر کو توڑتا ہے۔ اس قصے میں حرص اور ظلم کی آزمائش جواب دہی کے سوال سے جڑتی ہے، اس لیے کرداروں کے چھوٹے فیصلے بھی انجام کی سمت بدل دیتے ہیں۔

The Peacock and the Jackal

A jackal's growing appetite drives a dark animal fable until a buffalo fights back. An Urdu animal fable with a clear English reading guide for families.

A jackal's attack on a peacock begins a cumulative chain in which appetite and violence expand from one victim to the next. The pattern continues until a buffalo confronts the predator and opens a path to rescue, giving the fable a forceful warning about unchecked harm. Animal characters make the conflict easy to follow while giving the ending a clear human meaning. The Urdu text remains the complete literary story, while this discovery note helps English-language readers understand what kind of reading experience it offers.

Reading note: Better for older children or guided family reading; includes frightening danger or violence.

Use “Read Website In” in the header to translate the full Urdu story into your preferred language.

مور اور گیدڑ — The Peacock and the Jackal

ایک مور تھا اور ایک تھا گیدڑ، دونوں میں بہت محبت تھی۔ایک روز دونوں نے طے کیا کہ چل کر بیر کھائیں گے۔

وہ دونوں مل کر ایک باغ میں گئے ،وہاں ایک بیری کا درخت تھا۔جب اس درخت کے قریب پہنچے۔ تو مور اُڑ کر درخت پر جا بیٹھا۔درخت پر بیٹھ کے پکے پکے بیر تو خود کھانے لگا اور کچے کچے بیر نیچے پھینکنے لگا۔

گیدڑ نے کہا،”دوست یا تو مجھے بھی پکے بیر دے، نہیں تو جب تو نیچے اُترے گا،میں تجھے کھا جاؤں گا۔مور نے اس کی ایک نہ سنی اور بیر کھاتا رہا۔ جب مور کا پیٹ بھر گیا،تو وہ نیچے اُترا،گیدڑ نے اسے دبوچ کر چیر پھاڑ کر کھا لیا۔

گیدڑ جب مور کو کھا کے آگے چلا تو اس نے دیکھا کہ ایک بڑھیا بیٹھی اُپلے چن رہی تھی۔وہ اس کے پاس گیا اور اس سے کہا،”کچے پکے بیر کھائے،اپنا دوست مور کھایا، تجھے کھاؤں تو پیٹ بھرے“۔

بڑھیا نے کہا،”جا پرے!نہیں تو اُپلا سر پر ماروں گی۔یہ سن کر گیدڑ نے بڑھیا پر چھلانگ لگائی اور اسے بھی کھا گیا۔

وہاں سے آگے چلا تو ایک لکڑہارا لکڑیاں چیرتا ہوا ملا۔ اس نے لکڑہارے سے کہا،”کچے پکے بیر کھائے، اپنا بھائی مور کھایا،اُپلے چنتی بڑھیا کھائی،تجھے کھاؤں تو پیٹ بھرے“۔ لکڑہارے نے کہا”پرے ہٹ“۔گیدڑ نے اسے بھی کھا لیا۔

آگے چلا تو اسے ایک تیلی ملا جو تیل تول رہا تھا گیدڑ نے اس سے کہا”کچے پکے بیر کھائے،اپنا بھائی مور کھایا،اُپلے چنتی بڑھیا کھائی، لکڑیاں چیرتا لکڑہارا کھایا،تجھے کھاؤں تو پیٹ بھرے۔ تیلی نے کہا”بھاگ یہاں سے،نہیں تو ایک کپا ماروں گا“۔گیدڑ تیلی کو بھی کھا گیا۔

آگے گیا تو دریا ملا،وہاں جا کر خوب پانی پیا۔جب پیٹ اچھی طرح بھر گیا،تب سارے جنگل کی مٹی سمیٹ کر اس کا چبوترا بنایا اور گوبر سے اسے لیپا۔ دریا میں سے دو مینڈکیاں پکڑ کر اپنے دونوں کانوں میں لٹکا لی اور چبوترے پر چڑھ کر بیٹھ گیا۔اس دوران بہت سی گائے بھینسیں دریا پر پانی پینے آئیں تو گیدڑ ان سے لڑنے لگا اور بھینسوں سے کہا”میں تمہیں پانی نہیں پینے دوں گا“۔ انہوں نے اس سے پوچھا،”کیوں؟گیدڑ بولا،”پہلے اس طرح کہو،

چاندی کا تیرا چونترا، صندل سے لیپا جائے، کانوں میں تیرے دو مرکیاں، کوئی راجہ بنسی بیٹھا ہوئے“۔

انہوں نے کہا”اچھا ہم پہلے پانی پی لیں،پھر کہیں گے“۔جب گائیں بھینسیں پانی پی چکیں۔ تو گیدڑ نے کہا۔اب کہو۔تو انہوں نے کہا۔

”مٹی کا تیرا چونترا،گوبر سے لیپا جائے، کانوں میں تیرے دو مینڈکیاں۔کوئی گیدڑ بیٹھا ہوئے“۔

گیدڑ نے جو یہ سنا تو اسے بہت غصہ آیا اور وہ بھینسوں سے لڑنے لگا۔گائے بھینسیں بھی مقابلے پر اُتر آئیں،ان میں سے ایک بھینس نے سینگ مارا جس سے گیدڑ کا پیٹ پھٹ گیا اور اس نے جتنے مور اور آدمی کھائے تھے وہ سب نکل آئے اور اپنے اپنے گھر چلے گئے۔ گیدڑ وہاں تڑپتا رہا لیکن اس کی مدد کو کوئی نہیں آیا اور وہ تڑپ تڑپ کے مر گیا۔

1 / 1
Ready Not connected