میری اداسی پر مت جانا دوستو
Meri Udaasi Par Mat Jana Dosto
میری اداسی پر مت جانا دوستو میں اداسی کی نمایاں لہر کے ساتھ درد کا رنگ بھی موجود ہے۔ عبدالمنیب کے نظم کو مکمل ترتیب اور اصل زبان میں پڑھیے۔
By عبدالمنیب
Meri Udaasi Par Mat Jana Dosto udaasi aur bichharne ke ehsaas par mabni Urdu shayari hai jahan har misra dil ke qareeb utarta hai.

میں بس کردار نبھا رہا ہوں میں
کئی رشتوں میں ڈوبا شخص جانے کون سی سزا پا رہا ہوں میں
بغیر محبت کے انسان مکمل نہیں ہوتا پھر کیوں نفرتوں کا گمان پا رہا ہوں میں
ایک کے بعد ایک ضرب لگ رہی ہے مجھے لگتا ہے جیسے میں ترقی کی راہ پر آ رہا ہوں میں
چلے آؤ اب بنائی بھی جا چکی ہے میری کوئی دکھاؤ مجھے وہ رستہ جہاں جا رہا ہوں میں
جو چھوڑ جائیں ان کو ڈھونڈا نہیں کرتے کبھی جانے والا تو کہتا ہے کہ بس جا رہا ہوں میں
اس زندگی کے غم سے نجات ملنے کو ہے طبیب کہتا ہے اس دنیا سے جا رہا ہوں میں
سبھی آئے ہیں خالی ہاتھ منہ لٹکائے اپنی میت خود ہی سجا رہا ہوں میں
عبدالمنیب