مَصرُوف وَفا تھا
Masroof-e-Wafa Tha
غزل مَصرُوف وَفا تھا میں اداسی کا احساس اور درد کی تہہ ایک ساتھ سامنے آتی ہے۔ عبدالمنیب کے پورے کلام کا لطف اصل ترتیب میں لیجیے۔
By عبدالمنیب
Masroof-e-Wafa Tha udaasi aur bichharne ke ehsaas par mabni Urdu shayari hai jahan har misra dil ke qareeb utarta hai.

مَصرُوف وَفا تھا خود سے مِلتا نہیں تھا میں وہ سَانحے ہُوئے پھر ہِلتا نہیں تھا میں
بس کُن کہا ِکسی نے اور میں عَیاں ہوا اِک بھید کی طَرح تھا کُھلتا نہیں تھا میں
آتِش میں عشق کے لا ڈالا گیا مجھے کے بس سُلگ رہا تھا جَلتا نہیں تھا میں
کَنگن ، کَلائی ، پَائل، اِیجَاد پھر ہوئے اک حُسن کے خُدا سے بَہلتا نہیں تھا میں
ڈھل ہی گَیا میں آخِر ، رَعنائیوں سَمیت اس خُوشنما بَدن سے ڈَھلتا نہیں تھا میں
میری رَفو گری کی اک درد سَاز نے ورنہ کِسی سلائی سے سِلتا نہیں تھا میں
اِک سَرزمین دل کا باسِی تھا میں منیب یاروں کی آستِیں میں پَلتا نہیں تھا میں
عبدالمنیب