ورنہ کیا کیا نہیں کہ تم سے کہیں

Warna Kya Kya Nahin Ke Tum Se Kahen

محبت اور رومان کے احساس سے جڑی غزل ورنہ کیا کیا نہیں کہ تم سے کہیں قاری کو ٹھہر کر پڑھنے کی دعوت دیتی ہے۔ غالب برہان وانی کے مکمل متن یہاں ملاحظہ کیجیے۔

By غالب برہان وانی

Warna Kya Kya Nahin Ke Tum Se Kahen ishq, qurbat aur dil ke jazbat ko sametne wali Urdu poetry hai jo ahista ahista apna asar kholti hai.

صنف: غزل موضوع: محبت، عشق، رومان

ورنہ کیا کیا نہیں کہ تم سے کہیں poetry illustration

غالب برہان وانی

ورنہ کیا کیا نہیں کہ تم سے کہیں وہ ہمارا نہیں کہ تم سے کہیں

یہ بھی اچھا نہیں کہ چپ بیٹھیں یہ بھی اچھا نہیں کہ تم سے کہیں

بات یہ ہے کہ کچھ دنوں سے چین ہم کو آتا نہیں کہ تم سے کہیں

لاکھ چاہے گا دل کہیں تم سے ہم سے ہوگا نہیں کہ تم سے کہیں

جو خلا ہے تمہارے بعد کا دوست اب بھرے گا نہیں کہ تم سے کہیں

ہم کو جانا ہے اک سفر پر اور لوٹ آنا نہیں کہ تم سے کہیں

عشق ہے تم سے مانتے ہیں ہم دل دوانہ نہیں کہ تم سے کہیں

ہم نے اب کے یہیں پہ رہنا ہے بھاگ جانا نہیں کہ تم سے کہیں

نام پر اُس کے یہ ہمارا دل اب دھڑکتا نہیں کہ تم سے کہیں

راس آتا ہے ہم کو رقصِ جنوں راس لیلا نہیں کہ تم سے کہیں

دیکھتے ہیں تمہارے خالی کان اور جھمکا نہیں کہ تم سے کہیں

کچھ دنوں سے ہمارے من میں بھی کچھ بھی ہوتا نہیں کہ تم سے کہیں

تم سے کہنا ہمارے حق میں کبھی کام آتا نہیں کہ تم سے کہیں

حالِ دل کہنا تم سے لازم ہے کار فرما نہیں کہ تم سے کہیں

چاہتے ہیں کئی طرح سے تمہیں ایک رشتہ نہیں کہ تم سے کہیں

درد ہوتا ہے ہم کو بھی وانی لیکن اتنا نہیں کہ تم سے کہیں

1 / 1
Ready Not connected