گزر گئی
Guzar Gayi
گزر گئی میں اداسی اور درد کی کیفیت غزل کے پیرائے میں ابھرتی ہے۔ شہزاد سلیم کے مکمل کلام کو پڑھیے اور اس کے داخلی آہنگ کو محسوس کیجیے۔
By شہزاد سلیم
Guzar Gayi judai, dard aur dil ki udaasi ko sametne wali Urdu shayari hai jo mukammal parhne par gehra asar chhorti hai.

مجھ کو تو کچھ خبر نہیں کیسے گزر گئی اپنی گزرنی ایسے تھی ویسے گزر گئی
قربت سے دھیرے دھیرے بڑھی آگ کی تپش پھر یوں ہوا کہ وہ رگ و پے سے گزر گئی
ماتم سرائے شام ہوئی رونق حیات ہجراں میں آنکھ چاند سی شے سے گزر گئی
شہر خیال پور سے اس دلربا کی یاد جیسے گلی گزرتی ہے ایسے گزر گئی
ہر شخص اپنی ذات میں سلطان ہو گیا تہذیب آخرش جم و کے سے گزر گئی
تاثیر کے عمل میں میرے دور کی مثال وہ بانسری جو نغمہ و نے سے گزر گئی
گاتے ہوئے جو رات لتا روئی تو غزل سرگم سے سُر سے سـاز سے لے سے گزر گئی
اٹھتی ہوئی جوانی ترے عشق میں سلیم ساقی سے خُم سے جام سے مے سے گزر گئی
شـــہــزاد ســــلــیـم