ہجر کی چوٹ

Hijr Ki Chot

ہجر کی چوٹ اداسی، درد اور جدائی کے باہمی رشتے کو چھوتی نظم ہے۔ عبدالمنیب کے اس تخلیق کو مکمل صورت میں پڑھیے۔

By عبدالمنیب

Hijr Ki Chot hijr aur toote dil ki kaifiyat ko nazuk lehje mein bayan karti dard bhari Urdu poetry hai.

صنف: نظم موضوع: اداسی، درد، جدائی

ہجر کی چوٹ poetry illustration

ہجر کی چوٹ لگ چکی ایک باغ مجھ میں اجڑ گیا ایک کلی مجھ میں کھلی تھی اک پھول مجھ سے بچھڑ گیا

شجر تھا میرے اطراف میں اک شاخ وصل کی ٹوٹ گئی اک طوفان چلا آندھی نما پھر تو بھی مجھ سے بچھڑ گیا

چوکھٹ دل کی لرز گئی سرگوشی سے اک آہٹ ہوئی ایک نظر میری تجھ پر پڑی تیری نظر کا مجھ پر بھی وار ہوا

زلفیں اسکی لہراتی تھیں جو رات کی رانی کہلاتی تھیں شام کی محفل کا منظر تھا اور چاندھ بھی آدھا تنہا تھا

رات آدھی گزر چکی کچھ بات ہماری بڑھ چکی میرے شانے پر اسنے سر رکھا میری زات مکمل ہو چکی یہ رات مکمل ہو چکی

صبح کو میری آنکھ کھلی وہ خواب مجھ سے بچھر چکا وہ یاد میں میری بس چکا وہ دل میں میرے اتر چکا

عبدالمنیب

1 / 1
Ready Not connected