یاد ائیں گے

Yaad Aayen Ge

نظم یاد ائیں گے میں یاد کا احساس اور ماضی کی تہہ ایک ساتھ سامنے آتی ہے۔ عبدالمنیب کے پورے کلام کا لطف اصل ترتیب میں لیجیے۔

By عبدالمنیب

Yaad Aayen Ge maazi ki galiyon aur kisi ki yaad se ubharti kaifiyat par mabni gehri Urdu shayari hai.

صنف: نظم موضوع: یاد، ماضی، بچھڑے لمحے

یاد ائیں گے poetry illustration

ہمارے ساتھ بیتے لمحے کبھی تو یاد ائیں گے کلیوں کی مہک میں جب مہکو گے تو ہم یاد ائیں گے

ہماری زندگیوں میں مقام نقطہ بدل جائے گا تم نکھر جاؤ گے ہم بکھر جائیں گے

کچھ فرض فرضی ہیں اس دنیا کے جب ادا ہوں گے تو ہم یاد ائیں گے

یادوں کا تسلسل ٹوٹ نہ جائے کہیں دم لینے کو ٹھہرو گے تو ہم یاد ائیں گے

کہیں تو نام لکھا ہوگا میرا کہیں تو ذکر چھڑا ہوگا میرا

کئی راہوں میں کئی آہوں میں دیکھو گے تو ہم یاد ائیں گے

یہ راہ محبت بہت خاردار ہے کئی درد تمہیں پہنائے جائیں گے

تمہیں عشق کی سولی پر ہم یاد ائیں گے

یہ بازار سجا ہے نگینوں کا مفلسوں کا سفینوں کا

غلاموں کی نیلامی میں ہم نظر ائیں گے ہم سے جب بچھڑو گے تو بہت یاد ائیں گے

بہت سالوں بعد تمہارے بالوں میں جب چاندی اتر جائے یا وقت کی رفتار سے تمہاری کمر جھک جائے

ایک دن ہم تمہیں یاد أئیں گے

راتوں سے ملاقات میں خلل نہ کرنا چاند سے کوئی بحث کا موقع زائل نہ کرنا

ستارے جب ٹوٹ کر آئیں گے تو ہم یاد ائیں گے

اظہار محبت میں کبھی دیر مت کرنا میری طرح آنے میں دیر مت کرنا

سرہانے جب انسوں سے بھیگ جائیں گے تو ہم یاد ائیں گے

عبدالمنیب

1 / 1
Ready Not connected