مجبور ہوں

Majboor Hoon

مجبور ہوں خاموشی، تنہائی اور داخلی کیفیت کے باہمی رشتے کو چھوتی نظم ہے۔ عبدالمنیب کے اس تخلیق کو مکمل صورت میں پڑھیے۔

By عبدالمنیب

Majboor Hoon andarooni kashmakash aur tanhai ke lamhon ko nazuk lehje mein sametne wali Urdu poetry hai.

صنف: نظم موضوع: خاموشی، تنہائی، داخلی کیفیت

مجبور ہوں poetry illustration

عادت سے مجبور ہوں لکھنا مجھے آتا نہیں لکھتا پھر بھی روز ہوں کہہ نہیں پاتا جو بات میں لکھتا ہوں وہ کاغذ پہ پھر اسے بھی پھاڑ دیتا ہوں درد نہ ہو جائے عیاں آنکھوں سے قصہ تمام سنا کہ کاغذ کو موند کے آنکھیں سو جاتا ہوں روتے ہیں کاغذ کے ٹکڑے بھی سن کے انکی آواز اچانک سے پھر اٹھ جاتا ہوں مٹا دیتا ہوں درد سارے جب ربر سے کاغذ کو بھی میں ساتھ سلا لیتا ہوں روز کچھ لکھتا ہوں روز ہی مٹاتا ہوں جب ہو بات خوشی کی وہ بھی میں اسے بتلاتا ہوں مل کے کرتے ہیں ہم باتیں ساری میں اسے بے ربط شعر سناتا ہوں خاموشی سے میرے لفظ کو وہ پیتا جاتا ہے جب بہار خوشی کی آتی ہے جب دل اداس ہوتا ہے وہ ساتھ میرے ہوتا ہے ہنستا ہے , تو کبھی روتا ہے لکھنا تمہیں آتا نہیں وہ چپکے سے جب کہتا ہے میں ہو کے خفا اس سے اسے ہی کورا کر دیتا ہوں بسا کے خود میں میری تحریر کے عکس کو وہ مجھے دھیرے دھیرے سناتا ہے ہنس ہنس کے جب روتا ہوں میرے اشک کو پیتا جاتا ہے تم حسین دوست ہو میرے میں روز اسے جتلاتا ہوں لکھنا مجھے آتا نہیں پر روز لکھتا جاتا ہوں میں کاغذ کو بھی مناتا ہوں جب جب میں اسے رولاتا ہوں میرے غم و خوشی کا ساتھی ہے میں ہر راز اسے بتاتا ہوں میرے کاغذ قلم میرے ساتھی ھیں ان کے بنا میں ادھورا ہو جاتا ہوں

عبدالمنیب

1 / 1
Ready Not connected